کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مدثر عارف تھے ،صدارت ملک خرم نے کی

میانوالی (نامہ نگار )میونسپل کمیٹی میانوالی کے زیر اہتمام کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین کے اعزاز میں ایم سی جناح ہال میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مدثر عارف تھے جبکہ صدارت چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ملک خرم افتخار نے کی۔اس موقع پر اے ڈی سی جی مدثر عارف نے مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور انہیں کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر جنرل مدثر عارف اور سی او میونسپل کمیٹی ملک خرم افتخار نے میونسپل کمیٹی کے مسیحی ورکرز میں گرم کپڑے بھی تقسیم کیے۔

تقریب کا آغاز پادری خیل جاوید نے دعائیہ کلمات سے کیا جبکہ نظامت کے فرائض ممتاز موسی کار طاہر ساقی نے سرانجام دیے ۔تقریب میں میونسپل آفیسر ارسلان بابر، پادری واجد رشید، بابو پطرس، ممبر بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی و مسیحی رہنما امجد مارٹن غوری، انچارج پی ایچ اے ونگ امجد شاہ کے علاوہ مسیحی برادری کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں