موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں مطلوب 2رکنی گینگ پکڑا گیا

موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں مطلوب 2رکنی گینگ پکڑا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چوری اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں مطلوب 2 رکنی گینگ تھانہ میلہ پولیس کی گرفت میں آ گیا، پولیس کے مطابق گرفتار گینگ میں کامران اور وسیم نامی ملزم شامل ہیں۔۔۔

 جن سے چوری شدہ مال مسروقہ سے حاصل کی گئی نقدی برآمد کر لی گئی اور ملز موں سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ پسٹل30بور بھی برآمد کر کے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے ،جبکہ برآمد مال مسروقہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا،بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ میلہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں