نجیب اللہ خان نیازی صدر کندیاں چشمہ پریس کلب منتخب

  نجیب اللہ خان نیازی صدر کندیاں چشمہ پریس کلب منتخب

ظہیر ہاشمی جنرل سیلر ٹری ہو نگے ، ڈاکٹر ندیم چودھری سینئر نائب صدر

میانوالی (نامہ نگار )کندیاں چشمہ پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2026 کا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہو گیا۔ الیکشن کی بجائے تمام صحافیوں نے افہام و تفہیم سے متفقہ باڈی تشکیل دی، جسے صحافتی حلقوں اور اہل ضلع میانوالی نے خوش آئند قرار دیا۔نجیب اللہ خان نیازی کو صدر کندیاں چشمہ پریس کلب منتخب کیا گیا۔ سرپرست اعلی چودھری محمد اکرم مقرر ہوئے جبکہ دیگر عہدیداران میں ظہیر ہاشمی (جنرل سیکرٹری)، ڈاکٹر ندیم چوہدری (سینئر نائب صدر)، سعید عابد (نائب صدر)، ملک توقیر بھروں (جوائنٹ سیکرٹری)، حاجی ریاض احمد قریشی (سیکرٹری انفارمیشن)، حاجی رمضان اویس (سیکرٹری فنانس)، فیضی ملک (صدر الیکٹرانک میڈیا کلب) اور محمد آصف (جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا کلب) شامل ہیں۔کندیاں، میانوالی اور پپلاں کے اہل علاقہ نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور نئی باڈی سے شہر کے مسائل کے حل اور صحافیوں کی ویلفیئر میں بھرپور کردار کی توقع ظاہر کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں