کندیاں:پولیس کارروائی 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد
کندیاں (نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر کندیاں پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔۔۔
۔ایس ایچ او تھانہ کندیاں، انسپکٹر ملک عبدالغفار اور ان کی ٹیم نے دوران چیکنگ محمد شعیب ولد خضر حیات سکنہ بھکڑہ سے رائفل 223 بور اور محمد مختار ولد غلام جیلانی سکنہ کچہ کالو سے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔ دونوں ملزمان اسلحہ کے لیے کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش کرنے میں ناکام رہے ۔دونوں ملز موں کے خلاف تھانہ کندیاں میں الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔