متنازعہ مکان خالی کروانے پر کارسرکار میں مداخلت، مقدمہ
خواتین سمیت درجن سے زائد افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) عمر پارک میں ایک متنازعہ مکان خالی کروانے کے دوران کارسرکار میں مداخلت اور محکمہ مال کی ٹیم پر حملے کے معاملے میں خواتین سمیت درجن سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ عامر اور اس کے ساتھی بیس افراد، جن میں خواتین بھی شامل تھیں، ڈنڈوں اور لاٹھوں سے مسلح ہو کر کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے پٹواری طارق کھچی اور دیگر عملے سے ہاتھاپائی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔پولیس نے 14 نامزد اور 6 نامعلوم افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔