پینے کے پانی اور سیوریج فیس کے نادہندگان کے مقدمات عدالت میں دائر کرنے کا فیصلہ

پینے کے پانی اور سیوریج فیس کے نادہندگان کے مقدمات عدالت میں دائر کرنے کا فیصلہ

میونسپل کارپوریشن سرگودھا سینکڑوں نادہندگان کو فائنل نوٹس جاری کرے گی ، واجبات کی وصولی کے لیے پیرا فورس سے بھی مدد لی جائے گی ، 30 جون 2025 تک کروڑوں روپے واجب الادا ہیں

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے کروڑوں روپے کے پینے کے پانی اور سیوریج فیس کے نادہندگان کے کیسز عدالت میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں سینکڑوں نادہندگان کو فائنل نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔بلدیہ ذرائع کے مطابق نادہندگان کے ذمہ جات 30 جون 2025 تک کروڑوں روپے واجب الادا ہیں، لیکن بار بار نوٹسز کے باوجود ادائیگی نہیں کی گئی۔ ادارے نے اب ان واجبات کی وصولی کے لیے عدالت اور پیرا فورس سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ 30 جون کے بعد سے اب تک چھ ماہ کی وصولیوں کی ذمہ داری واسا کی ہے ، اور ادارہ اس وقت سخت اقدامات کے لیے تیار ہے تاکہ واجبات کی وصولی کو یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں