وادیٔ سون کی جھیلوں کی تزئین و آرائش کافی نہیں،عجائب گھر کا قیام بھی ناگزیر :سمیرا ملک
خوشاب (نمائندہ دنیا)سابق وفاقی وزیر اور رکنِ قومی اسمبلی محترمہ سمیرا ملک نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب کے خوبصورت اور تاریخی علاقے وادیٔ سون کو بین الاقوامی معیار کا سیاحتی مرکز بنانے کیلئے محض جھیلوں کی تزئین و آرائش کافی نہیں۔۔
بلکہ علاقے میں موجود قیمتی آثارِ قدیمہ کو اجاگر کرنے کیلئے ایک باقاعدہ عجائب گھر کا قیام بھی ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کی تمام تر توجہ جھیلوں کی بحالی پر مرکوز ہے ، تاہم سیاحوں کی آسان رسائی کیلئے اپروچ روڈز اور اندرونی رابطہ سڑکوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے ۔