میانوالی کے ستھرا پنجاب کے ملازمین کو سی ایم پنجاب راشن کارڈ فراہم

میانوالی کے ستھرا پنجاب کے ملازمین  کو سی ایم پنجاب راشن کارڈ فراہم

دائودخیل(نما ئندہ دنیا ) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تحصیل میانوالی کے ستھرا پنجاب کے ملازمین کو سی ایم پنجاب راشن کارڈ فراہم کر دئیے گئے۔

 تفصیل کے مطابق مریم نواز کی جانب سے مختلف اداروں کے ورکرز کے لیے راشن کارڈ کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جسکے تحت مزدروں کو راشن کارڈ کے ذریعے گورنمنٹ کے مقرر کردہ کریانہ سٹوروں سے تین ہزار تک کا گھر کا راشن دیا جا ئے گا اس سلسلے میں صاف ستھرا پنجاب میانوالی کے چند ورکرز کو یہ سہولت مل رہی تھی،میڈیا رپورٹ پر سرگودھا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میانوالی کے تمام عملہ کو فوری طور پر راشن کارڈ فراہم کر دئیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں