چار پیشہ ور بھکاری گرفتار،بھیک کی رقم برآمد ،مقدمات درج
خوشاب (نمائندہ دنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر بھکاری مافیا کے خلاف جاری مہم کے دوران سٹی پولیس نے مختلف مقامات سے چار پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے بھیک کی رقم برآمد کر لی گئی ہے ، جبکہ ان کے خلاف تھانہ سٹی جوہرآباد میں انسدادِ گداگری ایکٹ 1958 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد پیشہ ورانہ گداگری کا خاتمہ اور شہریوں کو درپیش مسائل کا حل ہے ۔