طلبہ و طالبات کے فائنل پراجیکٹس کی شاندار نمائش کا انعقاد

طلبہ و طالبات کے فائنل پراجیکٹس کی شاندار نمائش کا انعقاد

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) جامعہ سرگودھا کے شعبہ ابلاغیات کے زیر اہتمام طلبہ و طالبات کے فائنل پراجیکٹس کی شاندار نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں ایڈورٹائزنگ، پبلک ریلیشنز، ڈیجیٹل میڈیا کے سمیسٹر فائنل کے پراجیکٹ رکھے گئے تھے ،۔ نمائش میں طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور طلبہ کی محنت اور صلاحیتوں کو خوب سراہا۔ نمائش میں اوورسیز پاکستانی بزنس مین سید طاہر شیرازی نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ کے پراجیکٹس کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ان کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں