فاروقہ: انتظامیہ لاری اڈا کے واش روم فعال بنانے میں ناکام

 فاروقہ: انتظامیہ لاری اڈا کے واش روم فعال بنانے میں ناکام

فاروقہ: انتظامیہ لاری اڈا کے واش روم فعال بنانے میں ناکام تین نئے تعمیر واش روم دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث ناقابل استعمال ہو گئے

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )تحصیل انتظامیہ مقامی بلدیہ کئی سال گذرنے کے باوجود لاری اڈا کے واش روم قابل استعمال نہیں بنا سکی، تفصیلات کے مطابق مقامی بلدیہ نے چوک سیم نالا پل پر لاری اڈا،ویگن سٹینڈ تعمیر کیا تاکہ مختلف روٹوں پر چلنے والی بسیں،ویگنیں یہاں سے روانہ ہوں جبکہ مسافروں کی سہولت کے لئے تین واش رومز بھی تعمیر کئے گئے جو مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے نا قابل استعمال ہو گئے اب ان واش رومز کے دروازوں کے سامنے اینٹوں کا ڈھیر پڑا ہے مقامی بلدیہ اور تحصیل انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث خواتین اور مسافر بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مقامی سماجی کارکن نعمان شہزاد،اور ملک نتویر حسین نے اے سی ساہیوال،اور پیرا فورس سے اپیل کی ہے کہ لاری اڈے کے واش رومز از سر نو تعمیر کرائے جائیں یا انھیں مرمت کر کے قابل استعمال بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں