55ٹن گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
55ٹن گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئیسپیشل مانیٹرنگ یونٹ ٹیم نے ٹرالر اور منی ٹرک سے گندم برآمد کی
دائودخیل(نما ئندہ دنیا )سی پیک انٹرچینج دائودخیل پر دو ٹرکوں کے ذریعہ تقریبا 55ٹن گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، ٹرک اور گندم قبضہ میں لیکر محکمہ فوڈ کے حوالے کردیا۔ تفصیل کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی سپیشل مانیٹرنگ یونٹ ٹیم نے دوران چیکنگ ٹرالر اور منی ٹرک کو روکا تو منی ٹرک سے 80کلوگرام کے 213گٹو اور ٹرالر سے 38ٹن گندم کے 760گٹو برآمد ہو ئے ،ئے چیکنگ پر معلوم ہوا کہ یہ بغیر پرمٹ کے ٹیکسلا سے ڈی آئی خان اور اسلام آباد سمگل کی جارہی تھی ،تھانہ دائودخیل میں دونوں ٹرک ڈرا ئیوروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔