تیز رفتار گاڑی کی چنگ چی رکشے کو ٹکر، ڈرائیور شدید زخمی
خوشاب (نمائندہ دُنیا)خوشاب روڈ پر بھٹی ہسپتال کے قریب تیز رفتار گاڑی نے چنگ چی رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور محمد عمران شدید زخمی ہو گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔