آر پی او کی ڈی پی او آفس جوہرآباد میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

 آر پی او کی ڈی پی او آفس جوہرآباد میں  کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

خوشاب (نمائندہ دُنیا)آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے اپنے دورہ خوشاب کے دوران ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے ہمراہ ڈی پی او آفس جوہرآباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری میں ایس پی انویسٹی گیشن، تمام ایس ڈی پی اوز، تھانوں کے ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔آر پی او سرگودھا نے مرد و خواتین سائلین کی شکایات اور مسائل تفصیل سے سنے اور موقع پر ان کے فوری ازالے کے احکامات جاری کیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں