ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ،جیب کتروں کی بھی ہاتھ کی صفائی
ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ،جیب کتروں کی بھی ہاتھ کی صفائی ڈاکوئوں نے انور ، فیصل رحمان کو لوٹ لیا،نعیم کی دکان،وقاص کی حویلی میں چوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 128 جنوبی کے قریب محمد فاروق سے دو نامعلوم ڈاکو ؤں نے کن پوائنٹ پر 16 ہزار روپے اور محمد انور سے 35 ہزار روپے چھین لئے ،رحمان پورہ کے رہائشی فیصل رحمان کی دکان میں داخل ہو کر مسلح شخص نے اسلحہ کے زور پر 47 ہزار روپے چھین لیے اور فرار ہو گیا جبکہ محمدیہ کالونی کے نعیم اکرم کی دکان سے بھاری مالیت کا سینٹری کا سامان، 59 جنوبی کے وقاص احمد کی حویلی سے بھاری مالیت کی مشینری چوری کر لی گئی اسی طرح واٹر سپلائی روڈ کی رضوانہ طاہر کے گھر سے پانچ تولے زیورات ایک لاکھ روپے نقدی،محلہ مصطفی اباد کے غلام عباس کی دکان سے سوا دو لاکھ روپے مالیت کا سامان ،یوسف پارک کے محمد کاشف کے گھر سے لیپ ٹاپ موبائل اور دیگر قیمتی سامان،50 شمالی سے مقصود مسیح کا رکشہ ،133 شمالی سے ابوبکر صدیق ،یونیورسٹی روڈ سے الیاس مسیح،منظور حیات کالونی سے توقیر عباس کی موٹرسائیکلیں ،کانڈیوال کالونی کے مظہر عباس ،کوٹ موسی خان کے محمد اصغر کے ڈیروں سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے دریں اثناء محلہ حسین اباد کے محبوب علی ،مدینہ ٹاؤن کے امتیاز حسین کو نامعلوم جیب تراشوں نے قیمتی موبائل سے محروم کر دیا پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔