انگیٹھی سے گھر میں آگ ،لاکھوں کا سامان جل کر تیاہ
انگیٹھی سے گھر میں آگ ،لاکھوں کا سامان جل کر تیاہریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)انگیٹھی سے گھر میں آگ بھڑک اٹھنے سے فرنیچر، بستر،ٹی وی سمیت لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہو گیا تفصیل کے مطابق سرکٹ ہاوس کے سامنے بنگلہ نمبر 12 کے ایک گھر کے فرسٹ فلور میں گیس کی انگیٹھی رات کو چلتی رہ جانے کی وجہ سے اوپر والے فلور میں آگ بھڑک اٹھنے سے لاکھوں کا فرنیچر، بستر، الیکٹرک وائرنگ،پنکھا ،دروازہ ، کھڑکیاں، پردے ،سیلنگ ، بیڈ ، فریج ،ٹیلی ویڑن وغیرہ جل کر راکھ ہو گئے ،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصو ل نہیں ۔