9سال بعد بھی گورنمنٹ مڈل سکول بلاک17 کی تعمیر نامکمل

9سال بعد بھی گورنمنٹ مڈل سکول بلاک17 کی تعمیر نامکمل

9سال بعد بھی گورنمنٹ مڈل سکول بلاک17 کی تعمیر نامکمل حکومت نے 58لاکھ جاری کئے ،مزید فنڈز نہ ملنے پر منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سرگودھا کی عدم توجہی کے باعث نو سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی گورنمنٹ مڈل سکول بلاک17سرگودھاکی تعمیر مکمل نہ ہو سکی جس سے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے ذرائع کے مطابق حکومت نے نو سال قبل مذکورہ سکول کی حالت ناگفتہ بہ ہو نے پر حکومت نے تعمیر کرانے کی منظوری دیتے ہوئے 58لاکھ کے فنڈ جاری کئے تھے بعدازاں فنڈ کی عدم فراہمی کی وجہ سے منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہوسکا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے تخمینہ لاگت بڑھ گیا ہے سکول انتظامیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت واش رومز بنواکر کچھ کلاسز شروع کرادی ہیں فنڈز کی بروقت فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے منصوبہ کی لاگت بڑھ گئی ہے جبکہ ادھورے کام کی وجہ سے عمارت اوردیواروں کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں