ترقی اور خوشحالی کیلئے سیاسی ہم آہنگی ناگزیر:سمیرا ملک

ترقی اور خوشحالی کیلئے سیاسی ہم آہنگی ناگزیر:سمیرا ملک

ترقی اور خوشحالی کیلئے سیاسی ہم آہنگی ناگزیر:سمیرا ملک سیاسی قائدین ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر اپنا کردار ادا کریں

خوشاب (نمائندہ دنیا)سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے کہا ہے کہ قومی اور بین الاقوامی حالات کے تناظر میں وطن عزیز کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے سیاسی اکابرین کے مابین افہام و تفہیم ناگزیر ہے ۔ یہ اسی صورت ممکن ہے جب سیاسی قائدین ذاتی مفادات کو پسِ پشت ڈال کر خالصتاً قومی سوچ کے تحت اپنا کردار ادا کریں۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وطنِ عزیز میں معاشی و اقتصادی بحرانوں کی بنیادی وجہ سیاسی اکابرین کی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی پالیسی ہے ۔ ماضی قریب میں سیاسی رہنماؤں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر کے جمہوریت اور جمہوری اداروں کی بنیادیں کھوکھلی کیں، جس کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بری طرح مجروح ہوا۔ سمیرا ملک نے کہا کہ اگر محبِ وطن سیاسی قوتیں حکومت اور اپوزیشن کے مابین فاصلے کم کرنے کیلئے سنجیدہ کردار ادا کریں تو حالات یکسر تبدیل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں ملک کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس لیے تمام سیاسی جماعتوں کو وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایک صفحے پر آنا ہوگا تاکہ قوم کو اجتماعی طاقت کے ذریعے بحرانوں سے نکالا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں