خوشاب :ڈپٹی کمشنر کا اجلاس ‘ریونیو اہداف کا جائزہ لیا گیا
خوشاب :ڈپٹی کمشنر کا اجلاس ‘ریونیو اہداف کا جائزہ لیا گیا متعلقہ افسروں کی بقایاجات کی وصولی اور مجموعی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ
خوشاب (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیرِ صدارت ریونیو ریکوری اور مختلف محکموں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ افسروں نے شرکت کی اور ریونیو اہداف، بقایاجات کی وصولی اور مجموعی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ریونیو ریکوری کے عمل کو مزید مؤثر بنانے ، بقایاجات کی بروقت وصولی اور سرکاری محصولات میں اضافے کے لیے واضح ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں اور مقررہ اہداف کے حصول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔اجلاس کے دوران عوامی سہولیات کی فراہمی، شفافیت اور بہتر گورننس پر بھی زور دیا گیا جبکہ کارکردگی میں بہتری کے لیے عملی اقدامات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔