افغان مہاجرین کیمپ کوٹ چاندنہ کے انتظامی امور کا جائزہ اجلاس

افغان مہاجرین کیمپ کوٹ چاندنہ  کے انتظامی امور کا جائزہ اجلاس

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی اور ڈی پی او کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی زیر صدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں افغان مہاجرین کیمپ کوٹ چاندنہ کے انخلاء کے بعد کیمپ کی زمین کے حقوق ملکیت، انتظامی اور سیکورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام انتظامی امور جلد از جلد نمٹائے جائیں۔ ڈی پی او نے ضلعی انتظامیہ کو محکمہ پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں