اے سی شیریں گل کا ایس او ایس ولیج کا دورہ، بچوں سے ملاقات
اے سی شیریں گل کا ایس او ایس ولیج کا دورہ، بچوں سے ملاقات بچوں سے تعلیمی سرگرمیوں، صحت اور روزمرہ معمولات کے بارے میں گفتگو
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا شیریں گل نے ایس او ایس ولیج کا دورہ کیا اور وہاں مقیم بچوں سے ملاقات کر کے ان کے ساتھ وقت گزارا۔ موقع پر بچوں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا گیا۔شیریں گل نے بچوں سے تعلیمی سرگرمیوں، صحت اور روزمرہ معمولات کے بارے میں بات کی اور انہیں دل لگا کر تعلیم حاصل کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں استعمال کرنے کی ترغیب دی۔اسسٹنٹ کمشنر نے ولیج میں فراہم کی جانے والی رہائشی، تعلیمی اور طبی سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ بچوں کی فلاح و بہبود اور بہتر مستقبل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔