دھند کا فائدہ اٹھا کر سڑک پر درخت گرانے والے ملزم گرفتار
دھند کا فائدہ اٹھا کر سڑک پر درخت گرانے والے ملزم گرفتار 47 جنوبی کے قریب سیم نالہ سے ملحقہ شاہراہ پر درخت گرایا گیا ، اہلکار پہنچ گئے
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)شدید دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سڑک پر درخت گرا کر واردات کرنے والے ملزمان کے خلاف پولیس نے قبل از وقت کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا، جبکہ8ملزم فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ نصف شب کے قریب اطلاع ملی کہ 47 جنوبی کے قریب سیم نالہ سے ملحقہ شاہراہ پر نامعلوم افراد نے سڑک پر درخت گرا دیا ہے تاکہ حادثہ پیش آئے ۔ فوری ریڈ پر ملزمان بھاگ کھڑے ہوئے ، تاہم تعاقب کے دوران ایک ملزم محمد بلال کو قابو کر لیا گیا، جس کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد ہوا۔ موقع سے دو موٹر سائیکلیں بھی ضبط کی گئیں۔گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اپنے دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کی، جو فرار ہو گئے تھے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے فرار افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔