موٹر وے پر مسافر سے فراڈ کرنے والا د کاندار گرفتار، ساتھی فرار

موٹر وے پر مسافر سے فراڈ کرنے والا د کاندار گرفتار، ساتھی فرار

موٹر وے پر مسافر سے فراڈ کرنے والا د کاندار گرفتار، ساتھی فرارپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ناصر کو گرفتار کر لیا،مقدمہ درج کر لیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)موٹر وے سروس ایریا سیال موڑ پر ایک دوکاندار کو مسافر سے نوسربازی کے ذریعے چار ہزار روپے ہتھیانے پر گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔حافظ حکیم اللہ نامی مسافر نے موٹر وے پولیس کو اطلاع دی کہ سیال موڑ سروس ایریا میں دوکاندار نے فراڈ کے ذریعے چار ہزار روپے ہتھیا لیے ہیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ناصر کو گرفتار کر لیا، تاہم اس کا ساتھی علی رضا فرار ہو گیا۔پولیس نے دونوں کے خلاف نوسری بازی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور فرار ملزم کی تلاش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں