میاں بیوی کی پر اسرار موت، پولیس تحقیقات میں مصروف
میاں بیوی کی پر اسرار موت، پولیس تحقیقات میں مصروف ابتدائی طور پر ان کی شناخت نہیں ہو سکی، تمام پہلوں سے تحقیقات جاری
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں میاں بیوی کی پر اسرار موت نے علاقے میں تشویش پیدا کر دی ہے ۔ مقامی پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 35 سالہ طیبہ اور اس کے شوہر محمد اقبال کو شدید تشویش ناک حالت میں گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا لایا گیا، جہاں طبی امداد کے دوران دونوں جاں بحق ہو گئے ۔ ابتدائی طور پر ان کی شناخت نہیں ہو سکی، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ مرنے والوں کا عارضی پتہ طالب والا سرگودھا اور مستقل پتہ جوئیہ والا موڑ شیخوپورہ ہے ۔ بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دونوں نے خود کشی کی ہے ، تاہم معاملے کی تمام پہلوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔