شادی کا جھانسہ دے کر دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

شادی کا جھانسہ دے کر دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

شادی کا جھانسہ دے کر دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا یاسر ایک سال تک مسماۃ(ف) کو دھوکہ دیتا رہا ، مقدمہ درج کر لیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اوباش نوجوان شادی کا جھانسہ دے کر دوشیزہ کو مبینہ طور پر ایک سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا،بتایا جاتا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر واقع ایک معروف کاروباری مرکز میں بطور سیل سپروائزر کام کرنیوالی خواجہ آبادکی رہائشی مسماۃ(ف) سے اسی علاقے کا یاسر نامی شخص نے محبت کے فریب میں پھنسا کر شادی کا جھانسہ دیتے ہوئے تعلقات استوار کر لئے اور ہراساں کرتے ہوئے ایک سال تک مبینہ طور پرزیادتی کا نشانہ بناتا رہا، بعدازاں شادی کرنے کیلئے لعت و لعل سے کام لینے لگا،جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں