گن پوائنٹ پر ڈاکخانے والے پل نہر پر شہری کو لوٹ لیا
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی میں گزشتہ روز شام کو دلاور نامی شہری سے 2نامعلوم مسلح افراد جو موٹر سائیکل 125پر سوار تھے میں سے ایک شخص نے کندھے پر بیگ بھی اٹھا رکھا تھا نے مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر ڈاکخانے والے پل نہر پر شہری سے اس کا قیمتی موبائل فون اور 6ہزار روپے نقدی بھی چھین کر نہر کالونی پل کی طرف فرار ہو گئے۔
مقامی پولیس تھانہ سٹی میانوالی نے موقع پر پہنچ کر سی سی ٹی وی کیمرے چیک کرنا اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔