مکڑوال پولیس کی کارروائی 2ملزموں سے اسلحہ برآ مد

مکڑوال پولیس کی کارروائی 2ملزموں سے اسلحہ برآ مد

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ مکڑوال پولیس کی کارروائی، قتل و دہشت گردی کے مقدمہ میں گرفتار 2ملزمان سے اسلحہ 2کلاشنکوف، رپیٹر 12بور برآمد ، مقدمات درج،وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے احکامات کی روشنی۔۔

 ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مکڑوال انسپکٹر فیاض احمد اور انکی ٹیم نے قتل و دہشت گردی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم رزاق احمد ولد عطاء محمد سکنہ کرندی سے دوران تفتیش انکشاف پر مستعملہ وقوعہ اسلحہ کلاشنکوف اور رپیٹر 12 بور برآمد کی جبکہ ضیاء اللہ ولد شاہ ولی سکنہ کرندی سے مستعملہ وقوعہ اسلحہ کلاشنکوف برآمد کی۔ دریافت پر اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں