فراڈ اور دھوکہ دہی کے متعدد مقدمات درج
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا پولیس نے دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں کے سلسلے میں متعدد مقدمات درج کر لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مرآد آباد کالونی کے منیب حسین سے محسن اور وقاص نے رقبہ نام کروانے کا جھانسہ دے کر ڈیڑھ کروڑ روپے ہتھیا لیے ۔ اسی طرح شاہ پور کے محمد اعظم سے محمود اسلم نے 80 لاکھ روپے ، میکن پارک کے محمد صدیق سے فاروق حسن نے ساڑھے 19 لاکھ روپے ، اور 23 شمالی کے محمد عدنان سے ہمایوں نے پانچ لاکھ روپے فراڈ کے ذریعے وصول کیے ۔مزید برآں، 104 شمالی کے محمد حفیظ سے محمد قاسم نے 15 لاکھ روپے ، 58 شمالی کے خالد محمود سے سمیع اﷲ نے ڈیڑھ لاکھ روپے جعلی چیکوں کے ذریعے ہتھیا لیے۔