20 لاکھ روپے کے تاوان کیلئے شہری اغوا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)93شمالی کے رہائشی محمد حنیف کو 20 لاکھ روپے کے تاوان کے لیے اغوا کر لیا گیا۔
محمد حنیف دھریمہ کے قریب دکان سے مٹھائی خرید رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اور ان کی بھاوج سمیرا بی بی کو گن پوائنٹ پر کار میں زبردستی بٹھا لیا۔کچھ فاصلے پر خاتون کو گاڑی سے اتار دیا گیا جبکہ ملزمان محمد حنیف کو گاڑی سمیت لے کر فرار ہو گئے اور بعد میں اہل خانہ سے 20 لاکھ روپے کا تاوان طلب کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔