ہرنولی پولیس کی کارر وائی پتنگ فروش گرفتار
کندیاں(نمائندہ دنیا)ہرنولی پولیس کی کاروائی، پتنگ فروش گرفتار، پتنگیں برآمد، مقدمہ درج،ڈی پی او میانوالی کیپٹن(ر) رائے محمد اجمل کی ہدایات پر پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔۔
ایس ایچ او تھانہ ہرنولی انسپکٹر فہیم اللہ خان، سب انسپکٹر شاہد عزیز اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے پتنگ فروش محمد عدنان ولد مہربان سکنہ ہرنولی سے 30عدد پتنگیں برآمد کیں ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ہرنولی میں کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے پتنگ بازی خطرناک کھیل ہے ، انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔