ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں،نقدی ،فونز،قیمتی سامان لوٹ لیا
چار نقاب پوش ڈاکوؤں نے رضوان اللہ کو لوٹ لیا،طاہر کے سٹور پر ڈاکا حسن نواز سے ساڑھے تین لاکھ روپے اور شہریارسے قیمتی موبائل چھین لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 13شمالی کے قریب چار نقاب پوش ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر رضوان اﷲ سے موٹرسائیکل اور ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی و موبائل چھین لیا،عزیز بھٹی ٹاؤن کے طاہر حسین کے کریانہ سٹور میں داخل ہو کر دو نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر چالیس ہزار روپے نقدی چھین کر لے گئے ،موضع لک کے قریب حسن نواز سے ساڑھے تین لاکھ روپے اور 49ٹیل پر شہریارسے قیمتی موبائل چھین لیا گیا، جبکہ موضع تھابل کے احسان اﷲ ،139جنوبی کے فرمان علی ،سپیرئیر ٹاؤن کے محمد یوسف،اشرف کالونی کے شاہ زیب کے گھروں سے لاکھوں روپے کا مال و زر،99جنوبی کے عبدالرزاق کے دفتر سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سامان،سبزی منڈی روڈ سے محمد عارف کا نیا موٹرسائیکل ،محلہ کشمیری گیٹ کے غلام عباس،حسین آباد کے ممتاز اور ساہی وال کے محمد زبیرکے رقبہ جات سے بھاری مالیت کی زرعی مشینری اور سولر سسٹم چوری کر لیا گیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔