چیف سیکرٹری پنجاب کا دورہ سرگودھا ایک مرتبہ بھر منسوخ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)انتظامیہ کی جانب سے کئے گے انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے چیف سیکرٹری پنجاب کا دورہ سرگودھا ایک مرتبہ پھر منسوخ ہوگیا۔
انتظامیہ اور افسران صبح ہی سے چیف سیکرٹری پنجاب کے دورہ سرگودھا کے ممکنہ روٹس پر صفائی اور تجاوزات ختم کرانے میں لگے رہے سرکاری دفاتر کی بھی صفائی کرائی گئی پولیس اور ٹریفک پولیس کے اہلکار ممکنہ روٹس پر نظر آئے نئے بننے والے ڈیسی کمپلیکس جس کے افتتاح کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب نے آناتھا خوب چمکایا گیا لیکن آخری وقت میں چیف سیکرٹری پنجاب کا دورہ ناگزیر وجوہات کی بنا پرپھر منسوخ ہو گیا گزشتہ جمعر ات کو بھی چیف سیکرٹری پنجاب نے سرگودھا آنا تھا لیکن نہیں آئے تھے ۔