بھل صفائی کے کچرے سے پھسل کر کار نہر میں جا گری ،تمام سوار محفوظ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بھل صفائی مہم کے کچرے سے سلپ ہونے والی بے قابو کار نہر میں جا گر ی جس کو ریسکیو آپریشن کر کے نکال لیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ سرگودھا میں نہروں کی بندش کر کے بھل صفائی کا کام جاری ہے اور کچرا نکال کر باہر جا رہا ہے گزشتہ شب شہر کے تھانہ ساجد شہید کے قریب مین روڑ پر تیز رفتار کار نہر سے نکالے گئے کچرے سے سلپ ہو کر بے قابو ہوتے ہوئے نہر میں جا گری جس کی اطلاع پر ریسکیو آپریشن کر کے کار کو نکال لیا گیا تاہم اس میں سوار شہری محفوظ رہا۔