فورس کی جسمانی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے پولیس لائن میں ہفتہ وار جنرل پریڈ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فورس کی جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس لائن میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر فضل قادر نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا جنہیں پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی ، جنرل پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور لیڈیز فورس کے دستوں نے شرکت کی ، اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر فضل قادر کا کہنا تھا کہ جنرل پریڈ کا مقصد جوانوں کی جسمانی فٹنس اور ڈسپلن کو برقرار رکھنا ہے ۔