واسا میانوالی کے عملے کی سیوریج کی شکایت پر فوری کارروائی
محلہ یتیم خانہ، محلہ پیر عادل شاہ، وانڈھی روشن والی غربی دیگر علاقوں میں مسائل حل ٹوٹے یا غائب مین ھول ڈھکن کی اطلاع شکایت سیل پر دیں،ایم ڈی واسا
میانوالی (نامہ نگار )واسا میانوالی کے عملے نے شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج سے متعلق شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مسائل کو موقع پر حل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محلہ یتیم خانہ، محلہ پیر عادل شاہ، وانڈھی روشن والی غربی، محلہ میانہ اور نزد جنوبی پھاٹک میں موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کی گئی۔واسا ٹیموں نے بند سیوریج لائنوں کی صفائی، اوور فلو مین ہولز کی درستگی اور متاثرہ مقامات پر نکاسی آب کو بحال کیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں صفائی کی صورتحال بہتر ہو گئی۔شکایت کنندگان نے مسائل کے فوری حل پر واسا انتظامیہ اور فیلڈ عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا نے میانوالی سٹی ایریا کے شہریوں سے اپیل کی کہ سیوریج مسائل، ٹوٹے یا غائب مین ھول ڈھکن کی صورت میں فوراً واسا شکایت سیل سے رابطہ کریں ۔