میانوالی میں ناکے ، 20980 لٹردودھ کو چیک کیاگیا

میانوالی میں ناکے ، 20980 لٹردودھ کو چیک کیاگیا

میانوالی میں ناکے ، 20980 لٹردودھ کو چیک کیاگیاناقص مشروبات،چائنہ نمک،مصالحہ جات،سویاں،مٹھائی ،پتی تلف

میانوالی (نامہ نگار )پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم نے گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے ،جن میں ہوٹل،کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ،گوشت کی دوکانوں،دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پر عوام الناس کی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 20980 لٹردودھ کو چیک کیاگیا۔مختلف کاروائیوں کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت1کلوگرام مختلف کھانے کی اشیاء،2.2کلوگرام بسکٹ،3 لٹرزائدا المعیادمشروبات،0.3کلوگرام مضرصحت سویاں، 122.5کلوگرام چائنہ نمک، 1.2 کلوزائدالمعیاد مصالحہ جات،4کلوگرام زائد المعیاد مٹھائی، 9.98کلوگرام المعیادچائے کی پتی ضائع کروادیا گیا اور مجموعی طور پر233000روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں