ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سرگودھا ابوالحسن نقوی کا ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ کا دورہ
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سرگودھا ابوالحسن نقوی نے ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ کا دورہ کیااور کالج میں جاری تزئین و آرائش اور بہتری کے کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کالج میں کیے گئے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انفراسٹرکچر کی بہتری اور تعلیمی ماحول کو مزید سازگار بنانے کے لیے کالج انتظامیہ اور عملے کی جانب سے کی جانے والی خود مدد کی کوششوں کو سراہا۔