ڈپٹی کمشنر میانوالی کاڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ
ڈپٹی کمشنر میانوالی کاڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ لیب، سی سی یو، آئی سی یو وارڈز، ڈائیلاسزیو نٹ، فارمیسی، لیبارٹری، او پی ڈی کا معائنہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی کیتھ لیب، سی سی یو، آئی سی یو وارڈز، ڈائیلاسزیو نٹ، فارمیسی، لیبارٹری، او پی ڈی سمیت جملہ شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ہسپتال کے صفائی ستھرائی کے نظام، عملہ کی حاضری اور فراہم کر دہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں کاشف علی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر خلیل احمد بھی مو جود تھے ۔ ایم ایس نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتایا وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈی ایچ کیو میں کیتھ لیب قائم کر دی گئی ہے جہاں پر امراض قلب کے مریضوں کو بروقت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں ہیلپ لائن، شکایت اور معاؤن کا ؤنٹر فوری طور پر قائم کیا جا ئے اور مریضوں کی جا نب سے مو صول ہو نیوالی شکایات کا ازالہ کیا جا ئے ۔
اسد عباس مگسی نے مزید کہا کہ ہسپتال کے اناؤنسمنٹ سسٹم کو فوری طور پر فنگشنل کیا جا ئے تا کہ ہسپتال میں مو جود مریضوں اور ان کے لواحقین کو بلاتعطل طبی سہولیات کی فراہم کے سلسلہ میں رہنمائی حاصل ہو سکے ۔اسد عباس مگسی نے کہا کہ مریضوں اور ان کے لواحقین کے بیٹھنے کیلئے مناسب جگہ اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا فوری بندوبست کیا جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ہسپتال میں باضابطہ طور پر یو نیفارم میں نظر آنا چاہیے اور ڈیو ٹی روسٹر کے علا وہ لیبارٹری میں ٹسٹوں کی سہولیات کی لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کی جا ئیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کوعلا ج معالجہ کی تما م بنیادی سہولیات کے علاوہ سرکاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے ۔