کوئی کالج یا یونیورسٹی حاضری یا کسی اور بنیاد پر بچے کو امتحان میں بیٹھنے سے نہیں روک سکتی ،ہائیر ایجوکیشن کمیشن

کوئی کالج یا یونیورسٹی حاضری یا کسی اور  بنیاد پر بچے کو امتحان میں بیٹھنے سے  نہیں روک سکتی ،ہائیر ایجوکیشن کمیشن

میانوالی (نامہ نگار )ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے نئے احکامات جاری کئے ہیں جنکی روشنی میں اب آئندہ کوئی تعلیمی ادارہ کسی طالب علم کو فیس یا کسی بھی بنیاد کی بناء پر امتحان میں بیٹھنے سے نہیں روکے گا۔

 کہا گیا ہے کہ کوئی کالج یا یونیورسٹی فیس لینے کے بعد حاضری یا کسی اور بنیاد پر بچے کا داخلہ یا اسے امتحان میں بیٹھنے سے نہیں روک سکتی اور نہ ہی غیر حاضری پہ جرمانہ عائد کر سکتی ہے ۔اس پر سختی سے عمل ہو گا اور عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف بھی کاروائی ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں