مریض کو نجی ہسپتال جانے کا مشورہ،کمشنر کا انکوائری کا حکم

 مریض کو نجی ہسپتال جانے کا مشورہ،کمشنر کا انکوائری کا حکم

حافظ شوکت علی کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چک نمبر 90 جنوبی کا دورہ سہولیات، صفاائی اور ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کا تفصیلی جائزہ

بھاگٹانوالہ،46اڈا (نمائندگان دنیا) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کا سرکاری ہسپتالوں کی انسپکشن کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس حوالے سے کمشنر سرگودھا نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چک نمبر 90 جنوبی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی کی صورتحال اور ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمشنر نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں سے علاج و سہولیات کے بارے میں براہ راست بات چیت کی۔ اس موقع پر ایک مریضہ کے لواحقین نے شکایت کی ٹی ایچ کیو چک نمبر 90 جنوبی میں متعلقہ سٹاف نرس نے انہیں نجی ہسپتال جانے کا مشورہ دیا، جس پر کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

کمشنر سرگودھا نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ معاملے کی مکمل انکوائری کر کے رپورٹ پیش کیا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت سرکاری ہسپتالوں پر عوام کو مفت اور معیاری علاج فراہم کرنے کے لیے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے ، ایسے میں مریضوں کو نجی ہسپتالوں کی طرف بھیجنا ناقابل قبول ہے ۔ کمشنر نے کہا کہ اگر تحقیقات میں الزامات درست ثابت ہوئے تو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ شیریں گل، سی ای او ہیلتھ اور ڈی ایچ او بھی ہمراہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں