سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل کا سیوریج منصوبے کا معائنہ

سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل کا سیوریج منصوبے کا معائنہ

سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل کا سیوریج منصوبے کا معائنہایم ڈی واسا کی بریفنگ،یہ شہر کے لئے ایک اہم متصوبہ ثابت ہوگا،مینگل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ، ارین ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب نور الامین مینگل نے پیر کے روز سرگودھا کا دورہ کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے شہر کیلئے منظور شدہ 14 ارب روپے کے میگا سیوریج منصوبے کی مختلف سائٹس کا موقع پر جا کر معائنہ کیا۔اس موقع پر کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم بھی ان کے ہمراہ تھے ، سیکرٹری ہاؤسنگ نے سلانوالی روڈ ڈسپوزل کی اپ گریڈیشن کی سائٹ کا خصوصی معائنہ کیا۔

ایم ڈی واسا ابو بکر عمر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ واٹر ٹینک بارشی پانی کو محفوظ بنانے کے لیے تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ شہر میں مجموعی طور پر تین انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس تعمیر کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد بارش کے پانی کو محفوظ کر کے نکاسی آب کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سرگودھا کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں اور میگا سیوریج ایک اہم اور دیرپا منصوبہ ثابت ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں