فیکٹریوں کاروباری مراکز کی آبادیوں سے منتقلی کیلئے قائم ڈسٹرک سیفٹی کمیٹیاں ناکام
آتشزدگی کے بڑھتے واقعات باعث تشویش ،3سال میں کمیٹیاں عملی اقدامات اٹھانے میں ناکام ، احکامات پر عملدرآمد سرکاری ریکارڈ مرتب کرنے تک محدود ،گائیڈ لائن پر عملدرآمد کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت نے ڈسٹرکٹ سیفٹی کمیٹیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت پر دیتے ہوئے گائیڈ لائن جاری کر دی۔فیکٹریوں کی آبادیوں سے باہر منتقلی کیساتھ ساتھ کاروباری مراکز میں قوانین کے مطابق حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کیلئے ضلعی سیفٹی کمیٹیاں قائم ہیں جن کی کارکردگی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں یہ کمیٹیاں عملی اقدامات اٹھانے میں مسلسل ناکام ہیں، اس دورانیہ میں فیکٹریوں اور کاروباری مراکز کے حفاظتی انتظامات کی تکمیل کیساتھ ساتھ آبادیوں سے فیکٹریوں کی باہر منتقلی ایک چیلنج بنی ہوئی ہے ، حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں گاہے بگاہے جاری احکامات پر عملدرآمد سرکاری ریکارڈ مرتب کرنے تک محدود ہیں،جبکہ حالیہ سالوں کے دورا ن آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات باعث تشویش بنتے جا رہے ہیں ، جس پر گزشتہ روز ڈپٹی اکنامک ایڈوائزر گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی سربراہان کو ضلعی سیفٹی کمیٹیاں پر فعال کر کے دی گئی گائیڈ لائن پر فوری عملدرآمد شروع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔