28گاڑیوں کے چالان ، 9کو تھانوں میں بند کر دیا گیا
غیر قانونی سلنڈروں ،اوورلوڈنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ڈی آر ٹی اے سرگودھانے غیر قانونی سلنڈروں ،اوورلوڈنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مختلف شاہراہوں پر کارروائی کرتے ہوئے 28گاڑیوں کے چالان کئے اور 09 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کروادیا ۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو سخت تنبیہ کی کہ آئندہ کسی بھی گاڑی میں گیس سلنڈر پایا گیا تو گاڑی کے مالک کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے گا اس دوران متعدد ڈر ائیورز کو ٹریفک کے دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر سخت وارننگ بھی جاری کی گئی ۔