عدالت کے باہر دو گروپوں کے درمیان تصادم ،2زخمی
چوری کیس میں فریقین عدالت پیش ہوئے تو جھگڑا ہوگیا،مکوں کی بارش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلع کچہری میں عدالت کے باہر دو گروپوں کے درمیان تصادم ،گھونسوں، مکوں کی بارش، وکلاء اور پولیس کی چھڑوانے کی کوشش کرتے رہے ، بتایا جاتا ہے کہ تصادم کے باعث دو افراد معمولی زخمی ہوئے ،چوری کے مقدمہ میں دونوں فریق عدالت میں پیش ہوئے تھے ،کہ باہر نکلتے ہی دونوں میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا، موقع پر موجود سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے دونوں فریقین کے 5ملزمان کو تھانہ کینٹ کے حوالے کر دیا، کینٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسدادی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔