3ڈکیتیاں،2گھروں،2دکانوں سے قیمتی سامان چوری

3ڈکیتیاں،2گھروں،2دکانوں سے قیمتی سامان چوری

3موٹر سائیکلیں چور لے اڑے ، شہری پر جیب تراش کی ہاتھ کی صفائی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 36شمالی کے قریب تین نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر منصور احمد سے موٹرسائیکل،نقد ی و موبائل چھین لیا،126جنوبی کے قریب جبار احمد سے آٹھ ہزار روپے اور مختار کالونی کے قریب مبشر احمد سے قیمتی موبائل چھین لیا گیا،جبکہ 52الف شمالی کے محمد اکمل کے گھر سے 4لاکھ روپے ،اسلام پورہ کے محمد وسیم عباس کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سینیٹری کا سامان،110جنوبی کے وسیم احمد کی دوکان سے سات لاکھ روپے مالیت کا سامان،للیانی کے محمد نجات کے کریانہ سٹور سے 70ہزار روپے مالیت کی اشیائے خوردونوش،ماڈل ٹاؤ ن سے عمر فاروق ،رحمت پارک سے نبیل ،ٹاہلی چوک نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سے محمد عامر شہزاد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں،جبکہ جناح کالونی کے محمد شعیب کو نامعلوم جیب تراش نے قیمتی موبائل سے محروم کر دیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں