بھیر ہ میں نالوں کی صفائی، غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ

بھیر ہ میں نالوں کی صفائی، غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ

ستھرا پنجاب مہم سے صفائی کے مسائل حل ،ماحول بہتر ہوگا،اہل علاقہ

بھیرہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ عشنہ طاہر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت تحصیل بھیرہ میں ستھرا پنجاب مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے ، جس کے تحت صفائی اور نکاسیٔ آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر ستھرا پنجاب ٹیم، تحصیل بھیرہ اور پیرا فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے یونین کونسل نمبر 11 علی پور سیداں میں مین نالے کی صفائی کا کام شروع کر دیا ہے ۔ صفائی مہم کے دوران دکانوں کے سامنے بنائے گئے غیر قانونی تھڑے بھی ختم کر دیے گئے ہیں تاکہ پانی کی روانی بحال ہو اور بارشوں کے دوران نکاسیٔ آب کو یقینی بنایا جا سکے ۔علاقہ مکینوں نے انتظامیہ کے اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ستھرا پنجاب مہم کے تسلسل سے نہ صرف صفائی کے مسائل حل ہوں گے بلکہ ماحولیاتی بہتری اور شہری سہولیات میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔ انتظامیہ کے مطابق مہم کے تحت دیگر علاقوں میں بھی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں