3پتنگ فروش گرفتار،226پتنگیں، کیمیکل ڈور برآمد،مقدمات درج
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا ) پتنگ فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی پولیس نے دوران کاروائی 3 پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا۔۔۔
گرفتار پتنگ فروش ریاض، احمد اور عرفان سے 226 پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد کر لی گئیں ، تھانہ لکسیاں پولیس نے کائٹ فلائنگ آرڈنینس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں،ڈی پی او سرگودھانے کہا ہے کہ والدین سے گزارش ہے اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے بچائیں اور اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔