گھریلو سامان بیچ کر 15 پر ڈکیتی کی کال کرنے والا شخص گرفتار
مبشر نے 15پر کال کی، تفتیش پر اس نے تما م حقائق سے آگاہ کردیا،پولیس
46اڈا ،سرگودھا(نمائندہ دنیا،سٹاف رپورٹر ) گھریلو سامان بیچ کر 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا شخص گرفتار تھانہ کڑانہ پولیس کو 15 پرچک 24 جنوبی سے گھر میں ڈکیتی کی بابت کال موصول ہوئی، کڑانہ پولیس نے کال کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے فوری موقع پر رسپانڈ کیا جس پر کالر نے بتلایا کہ نامعلوم ملزمان اس کے گھر سے قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔
کڑانہ پولیس نے حالات کا جائزہ لیا اور پیشہ ورانہ مہارت کو اپناتے ہوئے حقائق جاننے جس پر مبشر نے بتلایا کہ اس نے گھر کا سامان پنکھا اور اوون فروخت کر دیا ہے اور پولیس کو ڈکیتی کی بابت جھوٹی کال کی ہے ، جس پر کڑانہ پولیس نے فروخت شدہ اوون اور پنکھا برآمد کر کے ملزم کے خلاف جھوٹی کال کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ۔