موٹر سائیکل چور گرفتار، قتل کیس کے دو ملزمان سے اسلحہ برآمد
کمرمشانی (نمائندہ دنیا) تھانہ کمرمشانی نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم مشتاق خان کو گرفتار کر لیا۔
ایک اور کارروائی میں قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان عارف عزیز اور حسیب خان کو گرفتار کیا گیا۔دوران تفتیش ملزمان کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ رائفل .223 بور اور پستول 30 بور برآمد کر لیا گیا، جن کے متعلق کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہیں کیا جا سکا۔ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ کمرمشانی میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔