دینی خدمات کا اعتراف ، امام مساجد میں اعزازیہ کارڈز تقسیم
وزیراعلیٰ پنجاب کا فلاحی اقدام، ڈی پی او رائے محمد اجمل نے کارڈز تقسیم کیے
کمرمشانی (نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے عوام دوست اور فلاحی ویژن کے تحت صوبہ بھر میں دینی خدمات انجام دینے والے امام مساجد کے لیے ایک تاریخی اقدام کیا گیا ہے ، جس کے تحت امام مساجد کو اعزازیہ کارڈز فراہم کیے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل نے ضلع میانوالی میں منتخب دس امام مساجد میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعزازیہ کارڈز تقسیم کیے ۔ اس موقع پر ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ امام مساجد معاشرے میں دینی رہنمائی کے ساتھ ساتھ امن، برداشت، اخلاقیات، بھائی چارے اور قانون کی پاسداری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ اقدام ائمہ کرام کی خدمات کے اعتراف اور ان کی فلاح و بہبود کا واضح ثبوت ہے ۔